Wednesday, October 28, 2026
FB
تازہ ترین

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع چاغی اور پشین میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور محکمہ کسٹمز کے ایک اہلکار سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 21 دہشت گرد ہلاک، 6 اہلکار شہید

راولپنڈی: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیوں کے دوران 21 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور محکمہ کسٹمز کے ایک اہلکار سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلوچستان کے ضلع چاغی کے علاقے نوکچا اور ضلع پشین کے علاقے زیارت کراس میں کی گئیں۔ یہ کارروائیاں 31 اگست اور یکم ستمبر کی درمیانی شب پیش آنے والے مختلف واقعات کے بعد کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 31 اگست کو دہشت گردوں نے این-40 کوئٹہ، تفتان شاہراہ پر مسافروں اور گاڑیوں کی آمدورفت میں خلل ڈالنے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر بھتہ خوری کے لیے غیر قانونی ناکہ قائم کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

دوسری کارروائی ضلع پشین کے علاقے زیارت کراس میں ہوئی، جہاں دہشت گردوں نے کسٹمز ہاؤس میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی پیش قدمی ناکام بناتے ہوئے مؤثر جوابی کارروائی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ فرار ہونے والے دہشت گردوں کا بھی تعاقب کیا گیا اور انہیں مزید جانی نقصان پہنچایا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کسٹمز ہاؤس پر حملہ دہشت گردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کی ایک مثال تھا، جس کا مقصد کسٹمز حکام کو اپنے قانونی فرائض کی انجام دہی سے روکنا اور علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں کا تسلسل برقرار رکھنا تھا۔

فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 6 بہادر اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا، جن میں 2 افسران اور محکمہ کسٹمز کا ایک سرکاری اہلکار بھی شامل ہے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیوں کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن بھی جاری ہے تاکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جا سکے اور مقامی آبادی سمیت اہم قومی شاہراہوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ وفاقی ایپکس کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کی منظوری سے شروع کیے گئے عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Ammar abbas

Ammar abbas

چیف ایگزیکٹو آفیسر – دی پاک گلوبل اردو نیٹ ورک

# Ammar Abbas — صحافت سے CEO تک کامیابی کا سفر **عمار عباس** ایک باصلاحیت، متحرک اور وژن رکھنے والے صحافی ہیں، جنہوں نے صحافت کے میدان سے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا اور اپنی محنت، صلاحیتوں اور...

💬 تبصرے (0)

اپنا تبصرہ لکھیں

ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں۔ پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں!