Wednesday, October 28, 2026
FB
غزل

جان ہم تجھ پہ دیا کرتے ہیں

شیخ امام بخش ناسخ
24 Views Sep 17, 2026 0 min read
جان ہم تجھ پہ دیا کرتے ہیں نام تیرا ہی لیا کرتے ہیں چاک کرنے کے لیے اے ناصح ہم گریبان سیا کرتے ہیں ساغر چشم سے ہم بادہ پرست مئے دیدار پیا کرتے ہیں زندگی زندہ دلی کا ہے نام مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں سنگ اسود بھی ہے بھاری پتھر لوگ جو چوم لیا کرتے ہیں کل نہ دے گا کوئی مٹی بھی انہیں آج زر جو کہ دیا کرتے ہیں دفن محبوب جہاں ہیں ناسخؔ قبریں ہم چوم لیا کرتے ہیں
Copied!