Wednesday, October 28, 2026
FB
غزل

خیال جس کا تھا مجھے خیال میں ملا مجھے

منیر نیازی
20 Views Sep 17, 2026 0 min read
خیال جس کا تھا مجھے خیال میں ملا مجھے سوال کا جواب بھی سوال میں ملا مجھے گیا تو اس طرح گیا کہ مدتوں نہیں ملا ملا جو پھر تو یوں کہ وہ ملال میں ملا مجھے تمام علم زیست کا گزشتگاں سے ہی ہوا عمل گزشتہ دور کا مثال میں ملا مجھے نہال سبز رنگ میں جمال جس کا ہے منیرؔ کسی قدیم خواب کے محال میں ملا مجھے
Copied!