Wednesday, October 28, 2026
FB
نظم

تمہیں کس نے کہا تھا

محسن نقوی
30 Views Sep 12, 2026 0 min read
تمہیں کس نے کہا تھا دوپہر کے گرم سورج کی طرف دیکھو اور اتنی دیر تک دیکھو کہ بینائی پگھل جائے تمہیں کس نے کہا تھا آسماں سے ٹوٹتی اندھی الجھتی بجلیوں سے دوستی کر لو اور اتنی دوستی کر لو کہ گھر کا گھر ہی جل جائے تمہیں کس نے کہا تھا ایک انجانے سفر میں اجنبی رہرو کے ہمرا دور تک جاؤ اور اتنی دور تک جاؤ کہ وہ رستہ بدل جائے
Copied!