Wednesday, October 28, 2026
FB
نظم

فراق صبحوں کی بجھتی کرنیں

محسن نقوی
30 Views Sep 12, 2026 0 min read
فراق صبحوں کی بجھتی کرنیں وصال شاموں کی جلتی شمعیں زوال زرداب خال و خد سے اٹے زمانے یہ ہانپتی دھوپ کانپتی چاندنی سے چہرے ہیں میرے احساس کا اثاثہ بہار کے بے کنار موسم میں کھلنے والے تمام پھولوں سے پھوٹتے رنگ وحشتوں میں گھرے لبوں کے کھلے دریچوں سے بہنے والے حروف میری نشانیاں ہیں
Copied!