Wednesday, October 28, 2026
FB
غزل

عجیب خوف مسلط تھا کل حویلی پر

محسن نقوی
30 Views Sep 12, 2026 0 min read
عجیب خوف مسلط تھا کل حویلی پر لہو چراغ جلاتی رہی ہتھیلی پر سنے گا کون مگر احتجاج خوشبو کا کہ سانپ زہر چھڑکتا رہا چنبیلی پر شب فراق مری آنکھ کو تھکن سے بچا کہ نیند وار نہ کر دے تری سہیلی پر وہ بے وفا تھا تو پھر اتنا مہرباں کیوں تھا بچھڑ کے اس سے میں سوچوں اسی پہیلی پر جلا نہ گھر کا اندھیرا چراغ سے محسنؔ ستم نہ کر مری جاں اپنے یار بیلی پر
Copied!