Tuesday, October 27, 2026
FB
نظم

میں نے اکثر خواب میں دیکھا

محسن نقوی
29 Views Sep 12, 2026 0 min read
میں نے اکثر خواب میں دیکھا خوف تراشے کہساروں کی گود میں جیسے اک پتھریلی قبر بنی ہے قبر کی اجلی پیشانی پر دھندلے میلے شیشے کی تختی کے پیچھے تیرا نام لکھا ہے تیرا میرا نام کہ جس میں شیشے پتھر جیسی کوئی بات نہیں ہے تیری شہرت میں بھی میری رسوائی کا ہات نہیں ہے پھر بھی سوچو میں نے اکثر خواب میں دیکھا
Copied!