Wednesday, October 28, 2026
FB
غزل

خوف خسارہ مجھ کو نہ کل تھا نہ آج ہے

راکب مختار
31 Views Sep 14, 2026 0 min read
خوف خسارہ مجھ کو نہ کل تھا نہ آج ہے بس دل پہ ایک راج کماری کا راج ہے اے دوست احتیاط برت صرف احتیاط ویسے منافقت کا مرض کا علاج ہے لے ختم ہو گیا ہے ترا شکوہ ء گھٹن اب آستیں پہ کوئی بٹن ہے نہ کاج ہے وہ بادشاہ مولا علی کا غلام تھا خیرات کی جگہ مرے کاسے میں تاج ہے ہم دختر عدو کی بھی بیٹی سمجھتے ہیں یہ بات صرف بات نہیں ہے رواج ہے
Copied!