Tuesday, October 27, 2026
FB
غزل

مان لے اب بھی مری جان ادا درد نہ چن

وصی شاہ
32 Views Sep 13, 2026 0 min read
مان لے اب بھی مری جان ادا درد نہ چن کام آتی نہیں پھر کوئی دعا درد نہ چن اور کچھ دیر میں مجھ کو چلے جانا ہوگا اور کچھ دیر مجھے خواب دکھا درد نہ چن ایک بھی درد نہ کم ہوگا کئی صدیوں میں اب بھی کہتا ہوں تجھے وقت بچا درد نہ چن وہ جو لکھا ہے کسی طور نہیں ٹل سکتا آ مرے دل میں کوئی دیپ جلا درد نہ چن میں ترے لمس سے محروم نہ رہ جاؤں کہیں آخری بار مجھے خود سے لگا درد نہ چن اب تو یہ ریشمی پوریں بھی چھدی جاتی ہیں خود کو اب بخش بھی دے ظلم نہ ڈھ درد نہ چن یہ نہیں ہوں گے تو کھائے نہیں ہو جاؤں گا میں میرے زخموں سے کوئی گیت بنا درد نہ چن کچھ نہ دے گا یہ مسائل سے الجھتے رہنا چھوڑ سب کچھ مری بانہوں میں سما درد نہ چن
Copied!