Wednesday, October 28, 2026
FB
غزل

سبزہ اگے نہ پھول کھلیں کچھ نیا نہ ہو

راکب مختار
26 Views Sep 14, 2026 0 min read
سبزہ اگے نہ پھول کھلیں کچھ نیا نہ ہو اللہ کی زمیں پہ اگر کربلا نہ ہو غازی سا باوفا ہو اگر سب کا پیشوا دعوے سے کہہ رہا ہوں کوئ بے وفا نہ ہو اس خوف سے میں ٹھنڈی ہوا کھا نہیں سکا مجھ سےبروز_حشر سکینہ خفا نہ ہو شام_غریباں دیکھ رہے تھے یہ امتی خیموں میں کوئ اور محمد بچا نہ ہو اصغر کچھ ایسے اجر_رسالت وصول کر بابا کو آج تیرے گلے سے گلہ نہ ہو
Copied!