Wednesday, October 28, 2026
FB
غزل

یہ خواہش ہے تحمل سے پڑھوں نہج البلاغہ کو

راکب مختار
31 Views Sep 14, 2026 0 min read
یہ خواہش ہے تحمل سے پڑھوں نہج البلاغہ کو مری مٹھی میں آئیں دو جہاں آہستہ آہستہ علی کے نام پر لہجے کی تیزی مت دکھا ورنہ لہو بن جائے گی منہ میں زباں آہستہ آہستہ علم کے ساتھ اونچا تھا علم جب سے اتارا ہے دھنسا جاتا ہے دھرتی میں مکاں آہستہ آہستہ علی سے ملنے آتی ہے زمیں اٹھکیلیاں کرتی نجف کو چومتا ہے آسماں آہستہ آہستہ
Copied!