Tuesday, October 27, 2026
FB
Poetry

اپنا تو چاہتوں میں یہی اک اصول ہے

وصی شاہ
31 Views Sep 13, 2026 0 min read
اپنا تو چاہتوں میں یہی اک اصول ہے تیرا بھلا برا ہمیں سب کچھ قبول ہے یہ عمر بھر کا جاگنا بیکار ہی نہ جائے تو ناں ملا تو ساری ریاضت فضول ہے خود ہی کہا تھا تو نے مری جان چھوڑ دے اب چھوڑ دی تو کیوں ترا چہرہ ملول ہے اے ماں یہ میری شہرتیں میری یہ عزتیں کچھ بھی نہیں ہے بس ترے قدموں کی دھول ہے آئی جو تیری یاد تو آنکھیں برس پڑیں اس وقت تیرے درد کا دل پر نزول ہے اک دوسرے کے واسطے دونوں بنے وصیؔ گلدان میرا دل ہے تری یاد پھول ہے
Copied!