Tuesday, October 27, 2026
FB
غزل

بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا

وصی شاہ
27 Views Sep 13, 2026 0 min read
بارہا تجھ سے کہا تھا مجھے اپنا نہ بنا اب مجھے چھوڑ کے دنیا میں تماشہ نہ بنا اک یہی دکھ مرے مرنے کے لیے کافی ہے جیسا تو چاہتا تھا مجھ کو میں ویسا نہ بنا ایک بات اور پتے کی میں بتاؤں تجھ کو آخرت بنتی چلی جائے گی دنیا نہ بنا جان سے جائیں گے ہم دونوں ہی تو بھی میں بھی میں تو کہتا تھا میری جاں مجھے اپنا نہ بنا یہ خدا بن کے رعایت نہیں کرتے ہیں وصیؔ حسن والوں کو کبھی قبلہ و کعبہ نہ بنا
Copied!