Tuesday, October 27, 2026
FB
غزل

میری آنکھوں کے سمندر میں جلن کیسی ہے

وصی شاہ
28 Views Sep 13, 2026 0 min read
میری آنکھوں کے سمندر میں جلن کیسی ہے آج پھر دل کو تڑپنے کی لگن کیسی ہے اب کسی چھت پہ چراغوں کی قطاریں بھی نہیں اب ترے شہر کی گلیوں میں گھٹن کیسی ہے برف کے روپ میں ڈھل جائیں گے سارے رشتے مجھ سے پوچھو کہ محبت کی اگن کیسی ہے میں ترے وصل کی خواہش کو نہ مرنے دوں گا موسم ہجر کے لہجے میں تھکن کیسی ہے ریگزاروں میں جو بنتی رہی کانٹوں کی ردا اس کی مجبور سی آنکھوں میں کرن کیسی ہے مجھے معصوم سی لڑکی پہ ترس آتا ہے اسے دیکھو تو محبت میں مگن کیسی ہے
Copied!