Tuesday, October 27, 2026
FB
غزل

فلک پہ چاند کے ہالے بھی سوگ کرتے ہیں

وصی شاہ
30 Views Sep 13, 2026 0 min read
فلک پہ چاند کے ہالے بھی سوگ کرتے ہیں جو تو نہیں تو اجالے بھی سوگ کرتے ہیں تمہارے ہاتھ کی چوڑی بھی بین کرتی ہے ہمارے ہونٹ کے تالے بھی سوگ کرتے ہیں نگر نگر میں وہ بکھرے ہیں ظلم کے منظر ہماری روح کے چھالے بھی سوگ کرتے ہیں اسے کہو کہ ستم میں وہ کچھ کمی کر دے کہ ظلم توڑنے والے بھی سوگ کرتے ہیں تم اپنے دکھ پہ اکیلے نہیں ہو افسردہ تمہارے چاہنے والے بھی سوگ کرتے ہیں
Copied!