Tuesday, October 27, 2026
FB
غزل

غم کی اس سل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی

وصی شاہ
30 Views Sep 13, 2026 0 min read
غم کی اس سل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی تو مرے دل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی مجھ کو تسلیم تری ساری ذہانت لیکن مجھ سے جاہل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی پوچھ لے مجھ سے حقیقت تو وگرنہ اپنے آنکھ کے تل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی بن محبت کے تو ہنستی ہوئی ان آنکھوں کی بھیگی جھلمل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی زندگی خود بھی تجھے مرنا پڑے گا ورنہ میرے قاتل کو کبھی بھی نہ سمجھ پائے گی
Copied!