Tuesday, October 27, 2026
FB
غزل

بھنور کی گود میں جیسے کنارہ ساتھ رہتا ہے

وصی شاہ
28 Views Sep 13, 2026 0 min read
بھنور کی گود میں جیسے کنارہ ساتھ رہتا ہے کچھ ایسے ہی تمہارا اور ہمارا ساتھ رہتا ہے محبت ہو کہ نفرت ہو اسی سے مشورہ ہوگا مری ہر کیفیت میں استخارہ ساتھ ہوتا ہے سفر میں عین ممکن ہے میں خود کو چھوڑ دوں لیکن دعائیں کرنے والوں کا سہارا ساتھ رہتا ہے مرے مولا نے مجھ کو چاہتوں کی سلطنت دے دی مگر پہلی محبت کا خسارہ ساتھ رہتا ہے اگر سیدؔ مرے لب پر محبت ہی محبت ہے تو پھر بھی کس لیے نفرت کا دھارا ساتھ رہتا ہے
Copied!