Wednesday, October 28, 2026
FB
غزل

سفر کے نقشے میں چٹئیل زمیں بنائی گئی

راکب مختار
34 Views Sep 13, 2026 0 min read
سفر کے نقشے میں چٹئیل زمیں بنائی گئی کہ اس میں ایک بھی جھاڑی نہیں بنائی گئی یہ سرحدیں تو بہت بعد میں بنیں پہلے دلوں کی طرح کشادہ زمیں بنائی گئی گھٹے گھٹے سے کئی دوست بھی تو رہنے ہیں یہ سوچ کر ہی کھلی آستیں بنائی گئی غزل غزل میں بڑا فرق ہے مرے بھائی کہیں اتاری گئی ہے کہیں بنائی گئی کسی نے رنگوں میں راکبؔ گلاب گوندھے نہیں کسی سے شکل تمہاری نہیں بنائی گئی
Copied!